مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کی شمالی مشرقی ریاست آسام میں پولیس کے مطابق تین اضلاع میں مقامی بوڈو قبائل اور بنگالی مسلمانوں کے درمیان جھڑپوں میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد کم از کم پچیس ہو گئی ہے۔ گزشتہ دو روز سے ہونے والی جھڑپوں میں پچاس سے زیادہ افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جن میں سے بعض کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔ فرقہ وارانہ تشدد کے یہ واقعات ادالگڑی اور درانگ اور سونت پور اضلاع میں پیش آئے ہیں اور متاثرہ اضلاع میں کرفیو کے نفاذ کے بعد فوج کو تعینات کر دیا گیا ہے۔
ہندوستان کی شمالی مشرقی ریاست آسام میں پولیس کے مطابق تین اضلاع میں مقامی بوڈو قبائل اور بنگالی مسلمانوں کے درمیان جھڑپوں میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد کم از کم پچیس ہو گئی ہے۔
News ID 760215
آپ کا تبصرہ